کاروار(فکروخبرنیوز) اتراکنڑا کے دورے پر چل رہے ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بھٹکل میں ٹریفک پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ضلع میں 450 کلومیٹر لمبی سڑک ہے اور گذشتہ دو ڈھائی سال سے سڑک حادثات میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس دوران 589 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 12 ہزار افراد کے قریب زخمی ہوگیے ہیں۔ انہوں نے بڑھتے سڑک حادثات پرروک لگانے کے لیے اقدامات کرنے کی پولیس افسران کو ہدایت دیں۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کی ہوم سٹے اور ریسارٹ میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر روک لگانے ، غیر ملکیوں کی آمدورفت اور ان کی موجودگی ، ساتھ ہی ساتھ ان کی سفری دستاویزات سے متعلق تفصیلات اکٹھا کرنے کی بھی افسران کو ہدایات دیں۔
کاروار میں موجود ضلعی جیل کو انکولہ میں منتقل کیے جانے کی بات کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لیے زمین تحویل کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔