بھٹکل میں موسم نے پھر بدلی کروٹ

بھٹکل : شہر میں آج شام ہوتے ہیں موسم ابرآلود ہوگیا۔ ساڑھے بجے کے قریب بادل نے پورے شہر کو ڈھانک دیا اور ایسے محسوس ہورہا تھا کہ اب بارش ہوگی لیکن بارش نہیں ہوئی۔ چھ بجے کے بعد بادل مزید چھاگیے اور اندھیرا چھاگیا۔ عام طور پر مغرب سے پہلے گاڑیوں کو اپنی لائیٹس استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے لیکن آج استعمال کرنا ناگزیر ہوگیا۔ قریب آٹھ بجے زوردار بارش ہوئی اور اس کے بعد قریب ساڑھے نو بجے بھی زور دار بارش ہوئی۔ رات میں بھی بارش کے مکمل آثار نظر آرہے ہیں۔  

واضح رہے کہ اڈپی اور منگلور کے کئی علاقوں میں کل رات موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ اڈپی میں بارش کے پانی میں ایک کار بھی بہہ گئی اور نقصانات کی بھی خبریں ہیں۔