بٹکل، (فکرو خبر نیوز) بھٹکل اور اطراف کے علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں شہری زندگی بُری طرح متاثر ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر اسکولوں اور پی یو کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج بھی موسلادھار بارش کی وجہ سے طلبہ کو اسکولوں میں جانے میں دقتیں اٹھانی پڑیں، کئی اسکولوں کے باہر پانی جمع ہونے سے بڑی احتیاط کے ساتھ طلبہ کو گذرنا پڑا۔ تعلقہ کے اگّا علاقہ میں ایک پل کے اوپر سے پانی بہنے لگا ، مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی کے بالمقابل واقع گراؤنڈ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے داخلی دروازے کے قریب بھی پانی بڑی مقدار میں جمع ہونے سے طلبہ اور دیگر سواریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فی الحال کل بھی محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔