بھٹکل میں موک ڈرل کے تحت بلیک آؤٹ، نیشنل ہائے وے سمیت پورا شہر تاریکی میں ڈوبا

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آج ساڑھے سات بجے سے آٹھ بجے تک ایک منظم موک ڈرل (Mock Drill) کے تحت مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، جس کا مقصد کسی ہنگامی یا خطرناک صورتحال کے دوران حکومتی تیاری اور عوامی ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔ اس مشق کے دوران شہر کی تمام اہم شاہراہوں، گلیوں اور رہائشی علاقوں میں مکمل اندھیرا چھا گیا، اور سڑکوں پر غیر معمولی سناٹا دیکھنے میں آیا۔

اس کی خاص بات یہ رہی کہ بھٹکل اہم شاہراہ 66 کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جہاں جہاں جو گاڑیاں تھیں، وہیں روک دی گئیں۔ پولیس نے نہ صرف شاہراہوں پر سخت نگرانی رکھی بلکہ مشق کے آغاز سے قبل گشت کرتے ہوئے تمام علاقوں میں شہریوں کو آگاہ بھی کیا۔

احتیاطی اقدامات کے تحت شہر بھر کی بجلی عارضی طور پر بند کی گئی ۔ اس دوران تعلقہ انتظامیہ، پولیس، فائر بریگیڈ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک رہے۔ ا ۔

شہریوں نے اس میں مثالی تعاون کا مظاہرہ کیا۔ گھروں کی روشنی بند رکھی ، لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہیں نکلے اور مکمل نظم و ضبط کے ساتھ حکام کی ہدایات پر عمل کیا۔ مقامی تنظیموں اور رضاکاروں نے بھی تعاون پیش کیا۔

واضح رہے کہ مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے آج صبح ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اس بلیک آؤٹ کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے حکام کے ساتھ تعاون کی بھی اپیل کی تھی جس پر شہریوں نے مکمل تعاون دیا۔

کاسرگوڈ میں قومی شاہراہ کے ترقیاتی کام کے دوران المناک لینڈ سلائیڈنگ، ایک مزدور جاں بحق، دو شدید زخمی

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی کا جشنِ پنّاس کی مناسبت سے بی ایم جے ڈی کے نام پیغام