بھٹکل کے محمد فاروق شاہ بندری (نقاش نائطی) کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض

بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنےوالے جناب محمد فاروق عبدالقادرشاہ بندری کو ان کی عوامی آگہی خدمات کے اعتراف میں ہارویسٹ مشن انٹر نیشنل یونیورسٹی کی جانب سے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی۔

14 جون کو نور الاسلام اردو ہائی اسکول و جونیر کالج شیواجی نگر بھیونڈی مومبائی مہاراشٹرا میں منعقدہ اس پروگرام میں جناب محمد فاروق کے ساتھ بین الاقوامی یونیورسٹیز کے مختلف تعلیمی شعبوں سے منسلک معاون و ذمہ دار ضلع امراؤتی کی متحرک و فعال شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل ابن عبد الجبار صاحب کے دست مبارک سے موصوف کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا مالیگاؤں کے المحترم  پروفیسر رمضان مکی صاحب کو اورنگ آباد سے محترمہ پروفیسر شیخ نفیسہ بیگم غلام جیلانی کو بھی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

جناب محمد فاروق شاہ بندری ملک کے مختلف اخبارات میں حالاتِ حاضرہ پر مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اسٹار نیوز ٹیلیوژن کے نائب ایڈیٹر کے عہدے پر بھی موصوف فائز ہیں اور مسلسل اپنے کالم کے ذریعہ سے اپنے خیالات عوام کے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں۔ موصوف نقاش نائطی اور ابن بھٹکلی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

بھٹکل: طوفانی لہروں سے الگ ہوا بارج جالی بیچ پر آ پہنچا

بھٹکل سمیت ضلع اتراکنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری، اسکولوں میں چھٹی کا اعلان