بھٹکل /ریاض : بھٹکل سے تعلق رکھنے والے عمار قاضیا کو کل ریاض میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی طرف سے کیمونیٹی کے لیے دی جانے والی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے ہاتھوں سے کراؤن پلازہ ریاض میں کل 7 فروری کو منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی اورسماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں یہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پرپانچ مرتبہ ایم ایل اے رہنے والے اور موجودہ بہار کے ایم ایل اے اخترالایمان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے بھی جناب عمار صاحب کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ موصوف ریاض میں انڈین اسکول سے بھی جڑے ہوئے ہیں اوراس کے انتظام وانصرام میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں۔