بھٹکل : مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل وفد نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران سے کی ملاقات ، شہر کے اہم مسائل پر ہوئی گفتگو

بھٹکل (فکر و خبر نیوز) شہر کی عوام کے لیے درپیش اہم مسائل کے حل کے لیے جمعرات کے روز مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے گیارہ افراد پر مشتمل ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا پولیس سپرنڈنٹ دیپم اور دیگر افسران میں ساجد ملا وغیرہ سے کاروار میں ملاقات کی۔
اس وفد میں جناب عتیق الرحمن منیری ، منجوناتھ نائک ، روی نائک ، نامداری سماج کے صدر ارون نائک ، جناب فواز سکری ، الطاف (ریمبو) تنویر کاسرگوڈ (انجینیئر) ، محی الدین رکن الدین ، جاویدآرمار اور دیگر شامل تھے۔
ان افسران کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں شہر کے اہم مسائل سامنے رکھے اور ان کے حل کے لیے تعاون کرنے اور جلد از جلد اقدامات کرنے کی گزارش کی۔ ان مسائل میں اہم شاہراہ توسیعی مرحلہ ، یو جی ڈی ، بھٹکل کے ساحل کو توجہ کا مرکز بنانے کے لیے مختلف اقدامات ، منشیات کی روک تھام اور بھٹکل کی ہمہ جہتی ترقی پر زور دیا گیا۔
وفد نے اس بات کی وضاحت کی کہ ہم کسی ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے آپ کے پاس نہیں ائے ہیں بلکہ بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے مختلف مسائل کے حل کے لیے ہم یہاں پہنچے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ان مسائل کے حل کے لیے آپ کا ہر طرح سے تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے افسران کو بھٹکل کے دورے کرنے اور یہاں کے مختلف محکمہ جات کے افسران کو عوام الناس سے مربوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔
افسران نے اس وقد کا استقبال کیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے آپ لوگ ہمارے پاس تشریف لائے اور شہر کے مختلف مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ لہذا ان مسائل کے حل کے لیے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے۔ افسران نے اہم باتوں کو نوٹ بھی کیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ضلع انتظامیہ ان مسائل کے حل کے لیےسنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں گی۔

مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی حکومت کرنا ٹک کے سماجی ، معاشی و تعلیمی سروے کو کامیاب بنانے کی اپیل

بھٹکل : مسجد سلمان فارسی کے باہر واٹر فلٹر کا افتتاح