بھٹکل : وقف بل کی مخالفت میں مسلمانوں کا انوکھا احتجاج ، کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کی

بھٹکل(فکرو خبر نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے اعلان پر اج بھٹکل کی جامع مسجد اور خلیفہ جامعہ مسجد سمیت دیگر جمعہ مساجد میں مسلمانوں نے کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کی۔
وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور جنتر منتر کے بعد پٹنہ میں زبردست احتجاج کیا گیا اور ائندہ دنوں میں وجےواڑا میں پرسنل بورڈ کی جانب سے زبردست احتجاج کی تیاریاں چل رہی ہے۔
سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی گزارش پر راتوں رات بھٹکل و اطراف کے مسلمانوں سے کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ میں شرکت کی گزارش کی تھی جس پر کثیر تعداد میں مسلمانوں نے تنظیم کے اعلان کی حمایت کی اور کالی پٹی باندھ کر نماز جمعہ ادا کی۔
نماز جمعہ کے بعد تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ ہنگامی طور پر پرسنل بورڈ کے ذمہ داران کی گزارش کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا اعلان کیا گیا اور آج الحمدللہ بھٹکل کے مسلمانوں نے اس اس پر مکمل طور پر عمل کیا۔
تنظیم کے نائب صدر اور رابطہ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری جناب عتیق الرحمن منیری نے کہا کہ مسلمان اس بل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وقف جائیداد مسلمانوں کی املاک ہیں اور حکومت کے ارادے اس سلسلے میں صاف نہیں ہے۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نے تنظیم کے اعلان کی حمایت اور اس پر عملی ثبوت پیش کرنے پر بھٹکل اور اطراف کے مسلمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

«
»

جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کو بحال کیا جائے گا: امیت شاہ 

بھٹکل تنظیم کی مسلمانوں سے اپیل ، آج جمعہ کی نماز کے لیے پرسنل لا بورڈ کی گزارش پر کریں عمل ، اپنے بازو پر پٹی باندھ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف درج کریں اپنا پرامن احتجاج