بھٹکل اصلاحِ معاشرہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: ایکسپو، منشیات اور غیر ضروری کھیلوں کے رجحان پر سخت موقف

بھٹکل (فکروخبر نیوز) بھٹکل کی اصلاحِ معاشرہ کمیٹی نے آج تنظیم میں ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایکسپو، منشیات اور غیر ضروری کھیلوں کے رجحان پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ قاضی صاحبان، پانچ مرکزی اداروں کے نمائندے، علمائے کرام اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے عہدیداران کی مشاورت کے بعد کئی تجاویزمنظور کی گئیں ہیں جس پر سختی سے عمل درآمد کے لیے کوششیں بھی تیز ہوگئیں ہیں۔

پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایکسپو طرز کے پروگرام اب اصلاحی یا تعلیمی مقاصد سے ہٹ کر دکھاوے اور مسابقت کا ذریعہ بن گئے ہیں، جو اسلامی سادگی اور سماجی ذمہ داری کے منافی ہیں۔ اس لیے کمیونٹی گروپس اور منتظمین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس طرح کے تقاریب کے انعقاد سے گریز کریں اور اپنے وسائل کو مفید، تعلیمی و اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں۔

نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا اعلان کیا۔ والدین، اساتذہ اور دینی رہنماؤں سے اپیل کی گئی کہ وہ آگاہی، نگرانی اور رہنمائی کے ذریعے اس برائی کے خلاف مؤثر کردار ادا کریں۔ علمائے کرام نے واضح کیا کہ نشہ نہ صرف انسانی صحت بلکہ ایمان و اخلاق کے لیے بھی مہلک ہے۔

اسی طرح خلیجی ممالک میں بھٹکل کے نوجوانوں کی شرکت والے مہنگے اسپورٹس ٹورنامنٹس پر بھی تشویش ظاہر کی گئی، جن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ لگایا جارہا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایسے پروگراموں میں شرکت پر مکمل پابندی ہوگی جو کمیونٹی کی اخلاقی اقدار سے متصادم ہوں۔

فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کو سونپی گئی ہے، جو مقامی اسپورٹس کلبوں سے رابطہ قائم کرکے ایک منظم لائحہ عمل کے تحت پر عمل درآمد کرے گی۔

کوکن کے لیے خوشخبری: انجمن درد مندانِ تعلیم کو لاء کالج کی منظوری، اقلیتی طبقے کے خوابوں کو نئی تعبیر

غزہ جنگ میں اسرائیل کی اخلاقی ساکھ تباہ