بھٹکل : معروف سماجی کارکن اور سابق کونسلر جناب ارشاد ائیکیری عرف ڈاٹا ارشاد ابوظبی کی فلائٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
بتایا جارہا ہےکہ وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے اپنی اہلیہ اور ایک اور بیٹی کے ساتھ دبئی جارہے تھے جس کے لیے وہ منگلورو سے رات 11 بجے اڑان بھرنے والے طیارے میں سوار ہوئے تھے۔ دورانِ سفر انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ہوائی جہاز سے مسقط ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ، جس کے بعد کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا۔
مرحوم ایک معروف سماجی کارکن تھے اور کونسلر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔
مسقط جماعت کے ذمہ داران نے مسقط ایئرپورٹ پہنچ کر میت کی کاغذی مکمل کرنے کے لیے اپنا تعاون پیش کیا۔