بھٹکل کے اقبال چامنڈی نے جنوبی ہند زونل لیول کراٹے میں گولڈ میڈل کیا حاصل

بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن کے الفطرہ اسلامک پرائمری اسکول سے تعلق رکھنے والے اقبال چامنڈی ابن عمران چامندڈی نے چوتھے جنوبی ہند زونل لیول کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے پورے بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔ یہ مقابلہ بنگلورو میں 30 اور 31 اگست کو منعقد ہوئے تھے۔

مذکورہ طالب علم کی عمر نو سال بتائی جارہی ہے جس نے اے کے ایف اے کراٹے اکیڈمی سے سال 2022 میں اس کے لیے تیاریاں شروع کیں اور اب تک مختلف مقابلے اپنے نام کرچکا ہے۔

دو مرتبہ نیشنل لیول گولڈ میڈلسٹ

ایک مرتبہ شیموگہ میں انٹرنیشنل سطح پر منعقدہ مقابلہ میں گولڈ میڈل

2023 میں ضلع اتراکنڑا کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں میں سلور میڈل

2024 میں ضلع اتراکنڑا کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں میں گولڈ میڈل

اس کامیابی پر الفطرہ اسکول اور انجمن کے تمام عہدیداران نے اقبال چامنڈی کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

مدور میں بند کے دوران امن کمیٹی اجلاس، ہندو رہنماؤں کا بائیکاٹ

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں!