بھٹکل (فکروخبرنیوز) شہر کے نیشنل ہائے وے کے کنارے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اہم شاہراہ کی توسیع کے دوران بجلی کے پرانے کھمبے نکال کر اب نئے کھمبے نصب کیے گیے ہیں اور بجلی کی تاروں کو بھی دوبارہ لگایا گیا ہے لیکن اب تک اسٹریٹ لائٹس کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سخت پریشانیوں کا سامنا پڑرہا ہے۔میمورنڈم میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کے خطرات بھی بڑھ گیے ہیں۔
سماجی کارکن فیاض ملا نے ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے اس سنگین مسئلہ کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی ہے اور فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کی گذارش کی ہے۔




