بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل عیدگاہ میں امسال عید الفطر 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان عید گاہ کمیٹی نے اعلامیہ میں کیا ہے۔
انہوں نے جمیع برادران اسلام کی خدمت میں عید الفطر کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عیدگاہ جانے کے لیے جلوس ٹھیک 6:40 منٹ پر جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔
تمام مصلیان سے انہوں نے درخواست کی ہے کہ عیدگاہ آتے وقت جائے نماز(مصلیٰ) ساتھ لیتے آئیں۔
دوسری طرف مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی کے جنرل سکریٹری جناب عبداللہ دانش نے خبر دی ہے کہ جامع مسجد سیدنا ابراہیم جامعہ آباد کالونی کے احاطہ میں واقع جامعہ آباد عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ پورے عالمِ اسلام کے لیے یہ عید باعثِ خیروبرکت بنائے۔ آمین