بھٹکل (فکروخبرنیوز) عیدگاہ انتظام کمیٹی نے آج بعد عصر عیدگاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کمیٹی کے کنوینر مولانا اسامہ ندوی نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز سوا سات بجے ادا کی جائے گا جس کے لیے جلوس جامع مسجد بھٹکل سے 6:40 بجے نکلے گا جس کی قیادت جناب ایس جے سید ہاشم صاحب فرمائیں گے۔
انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے آتے ہی سیدھے عید گاہ کے اندرونی حصہ میں تشریف لائیں اور اپنی صفیں بنالیں ، باہر کھڑے ہونے سے گریز کریں اوریہ بات یاد رکھیں کہ امام سے پہلے صفیں بنانا درست نہیں ہے۔ انہوں نے جائے نماز اپنے ساتھ لانے اور اخبارات پر نماز نہ پڑھنے کی بھی تاکید کی۔ انہوں نے رمضان کے آخری ایام کو عبادتوں میں صرف کرنے اور دعاؤوں کا اہتمام کرنے کی بھی تاکید کی۔