بھٹکل : دھرنے پر بیٹھے آرٹی آئی ایکٹیوسٹ کو پولیس نے لیا حراست میں ، احتجاج ختم

بھٹکل : آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ اور سماجی خدمت کاروں کی جانب سے قدیم تحصیلدار دفتر کے باہر دئیے گئے دھرنے کو پولیس نے ختم کردیا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ گزشتہ دس سالوں سے زائد مدت سے تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اپنی خدمات انجام دینے والے افسران اور عملہ کا تبادلہ کیا جائے تاکہ کام میں شفافیت برقرار رہے۔

سنیچر کی شام تحصیلدار نے احتجاجیوں سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی اور دو ماہ کے اندر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن وہ اپنے مطالبات پر بضد رہے اوراحتجاج ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہوئے جس کے بعد تحصیلدار نے تحریر طور پر پولیس سے کہا کہ احتجاج کے اجازت نامہ کو منسوخ کریں اور دھرنا ختم کردیں جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احتجاجیوں کو حراست میں لیا اور کچھ دیر پولیس تھانہ میں بٹھاکر رہا کردیا۔

«
»

کیا یہ ممکن ہے ! خواب میں لاش دیکھی اور پھر۔۔۔۔

سورت فرقہ وارانہ فسادات پر اے پی سی آر کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری