بھٹکل بند پر تنظیم نے عوام کا ادا کیا شکریہ

بھٹکل (پریس ریلیز) اہانت رسول ﷺ کے خلاف مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے 15 اکتوبر بروز کل منایا گیا "بھٹکل بند ” پُر امن اور پوری طرح کامیاب رہا۔ اس پر ہم اللہ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔ اس سے ایک دن قبل اسی سلسلہ میں بھٹکل اسٹینٹ کمشنر کے توسط سے چیف جسٹس آف انڈیا کے نام ایک میمورنڈم ارسال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام الناس کی کثیر تعداد اے سی آفس کے پاس ہماری کارروائی میں شریک رہ کرملعون یتی نرسمہانند کی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی اور بد زبانی کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے سرور کائنات، رحمت اللعالمین ﷺ سے اپنی بے انتہا محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 15 اکتوبر بھٹکل بند کے دن بھی ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی اپنی دکانیں، تجارت، کاروبار وغیرہ بند رکھ کر اور ہر طرح کی خرید و فروخت سے مکمل پرہیز کرتے ہوئے اس بند کو مکمل پر امن اور کامیاب بنانے میں تعاون یا۔ اس کے لئے ہم جملہ اہلیان بھٹکل کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تہہ دل سے آپ حضرات شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اللہ رب العزت ہم سبھوں کو متحد رکھے اور وطن عزیز کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ کا ماحول بگاڑنے والے عناصر کا قانون کے دائرے میں رہ کر مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ آمین

«
»

محمد اسلم جو کاکوصاحب مرحوم( دعوت و تبلیغ کا ایک سر گرم ساتھی )

آر سی پی سنگھ کا بی جے پی چھوڑنے کا اعلان : وجہ جان کر آپ بھی ہوجائیں گے حیران