بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل میں آج بروز پیر FESTEMBER 3.0، کے نام سے ایک انٹر اسکول پرائمری اور ہائر پرائمری فیسٹول کی میزبانی کی۔
افتتاحی تقریب اسکول کے سمینار ہال میں منعقد ہوا جس میں ہیڈ ماسٹر عبداللہ عمر رکن الدین نے استقبال کرتے ہوئے ایونٹ کیٹیگریز کا اعلان کیا اور قواعد و ضوابط کا خاکہ پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت فہد نے کی۔
فیسٹ میں 14 پرائمری اسکولوں اور 9 ہائیر پرائمری اسکولوں کے شرکاء نے جوش و خروش سے اس عظیم الشان شمولیت اختیار کی۔
تقریب کو دو زمروں میں تقسیم کیا گیا:
زمرہ 1: پرائمری اسکول کے لیے
زمرہ 2: ہائیر پرائمری اسکول کے لیے
فیسٹ میں اول ، دوم اور سوم انعام حاصل کرنے والوں کو آئندہ سال 25 سالہ کی تکمیل پر منعقد کی جانے والی سلور جوبلی تقریب کے دوران انعامات سے نوازا جائے گا۔
تقریب میں مندرجہ ذیل مہمانوں نے شرکت کی ۔
مہمانِ خصوصی: جناب یاسین محتشم (انجمن ہائی سکولز کے اکیڈمک کوآرڈینیٹر)
نائب صدر دوم: ڈاکٹر زبیر کولا صاحب
جنرل سیکرٹری: جناب اسحاق شبندری صاحب
سکول بورڈ سکریٹری: جناب سعد اللہ رکن الدین صاحب
IAUHS کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر: جناب شبیر دفعدار
انجمن ایگزیکٹو ممبر: جناب مبشر ہلارے صاحب
سابق سیکرٹری دینیات بورڈ: جناب مولانا ارشاد صاحب
پرنسپل انجمن پی یو کالج جناب یوسف کولا صاحب وغیرہ نے شرکت کی۔