بھٹکل : الشمع اسپورٹس اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن کی طرف سے رمضان المبارک میں اعمال میں سبقت لے جانے والوں کے درمیان انعامات تقسیم

بھٹکل : الشمع اسپورٹس اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن تینگن گنڈی کی طرف سے رمضان المبارک میں اعمال میں سبقت لے جانے والوں کے درمیان تقسیمِ انعامات کا پروگرام بروز سنیچر بعد عشاء متصلاً جامع مسجد تینگن گنڈی میں منعقد کیا گیا جس میں تیرہ سال تک کے بچے اور بچیوں کے درمیان مکمل روزے رکھنے ، رمضان المبارک بھر میں پانچوں نمازیں اور تراویح کا باجماعت اہتمام کرنے اور تین سے زائد ختمِ قرآن مجید کرنے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گیے۔ واضح رہے کہ روزہ رکھنے والوں کے درمیان کل 51 انعامات تقسیم کیے گیے۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی امام وخطیب جامع مسجد تینگن گنڈی مولانا محمد اسحاق صاحب ڈانگی ندوی نے اپنے خطاب میں الشمع کے اس اقدام کی اس سراہنا کرتے ہوئے انعام حاصل کرنے والے بچے اور بچیوں اور ان کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کی اسلامی نہج پر تربیت کے فکر کریں تو بچے کم عمری ہی میں اعمال کی طرف راغب ہوتے ہیں اور اس کے بعد جب ایک وہ مرتبہ اس کے عادی بن جاتے ہیں تو پھر زندگی بھر وہ ان اعمال کو پابندی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں کہا کہ مومنوں کو اعمال میں سبقت کے سلسلہ میں تاکید کی گئی اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ استاد مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تین گنڈی مولانا محمد طلحہ علاؤ ندوی ، استاد مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تینگن گنڈی مولانا عتیق الرحمن ڈانگی ندوی ، صدر مرکزی جماعت المسلمین تینگن گنڈی جناب علی آدم ابو اور استاد شعبۂٌ حفظ جامعہ اسلامیہ بھٹکل حافظ قاسم صاحب بنگالی وغیرہ نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعتِ پاک پیش کی گئی۔ الشمع اسپورٹس کا ترانہ ننھی منی بچیوں نے اپنی سریلی آواز میں پیش کیا۔ شکریہ کلمات کنوینر پروگرام مولانا محمد صفوان ڈانگی ندوی نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض اسپورٹس کے جنرل سکریٹری مولانا محمد شاہد ڈانگی ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

قریب ساڑھے دس بجے یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

بی جے پی لیڈر کو ضلع بدر کیے جانے کے معاملہ کی سماعت کے لیے نوٹس جاری

قربانی کا عمل اللہ تعالیٰ سے محبت کا مظہر ہے