بھٹکل : انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالجوی اینڈ مینجمنٹ میں 42 واںگریجویشن ڈے اور 45 واں سالانہ جلسہ

بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (AITM)، بھٹکل میں اتوار کے روز 22 جون 2025 کو دوسرا گریجویشن ڈے اور 45 واں سالانہ جلسہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ پُروقار تقریب اے آئی ٹی ایم کے کیمپس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت انجمن حامی المسلمین کے نائب صدر جناب محمد صادق پِلّور نے کی ج اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سی گوپال کرشنن، جنرل مینیجر آئی آئی ٹی مدراس پراورتک شریک رہے۔ دیگر معزز مہمانوں میں جناب سداگوپن راجیش، شریک بانی رامانجن انسٹی ٹیوٹ و ڈائریکٹر آریہ بھٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹیکل سائنسز، چینئی اور جناب بالا جی راماچندرن، سی ای او، نووب ٹرون پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔

تقریب کا آغاز جناب محمد اذان پیشمام کی تلاوت و دعا سے ہوا۔ رجسٹرار پروفیسر زاہد حسن کھروری نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جس کے بعد پرنسپل ڈاکٹر کے. فضل الرحمٰن نے ادارے کی سالانہ رپورٹ (25-2024) پیش کی۔

مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کو اپنے تجربات سے روشناس کروایا اور عملی زندگی میں کامیابی کے لیے قیمتی مشورے دیے۔ اُن کی گفتگو طلبہ کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی سے بھرپور رہی۔

اس موقع پر انجمن حامی المسلمین کے جنرل سیکریٹری جناب محمد اسحاق شاہ بندری، اے آئی ٹی ایم کے سیکریٹری جناب محی الدین رکن الدین، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری جناب اسماعیل جوکاکو اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

تقریب میں سال 2025 میں مختلف انجینئرنگ شعبوں سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو گریجویشن سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ ہر شعبے سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹریٹ کی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر کے. فضل الرحمٰن اور ڈاکٹر جے. انور شاتک کو پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ مکمل کرنے پر جبکہ ڈاکٹر کرن ونایک شان بھاگ اور ڈاکٹر چدانند جی. نائک کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد اور اعزازات پیش کیے گئے۔ انعامات کی تقسیم کی نظامت پروفیسر شریشائل بھٹ نے انجام دی۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر ڈینیئل فرانسس سلوراج نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔

تقریب کی نظامت جناب نادر احمد، زُرَیف احمد اور حمزہ خان نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔

وزیراعظم مودی کے تیسرے دور میں نفرت انگیز جرائم میں شدید اضافہ: رپورٹ

کیا ایران کے اقدام سے بھارت میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگا اضافہ ؟حکومت نے کیا کہا؟