بھٹکل : شہر کے اہم شاہراہ نشاط نرسنگ ہوم کے قریب آج صبح پیش آئے حادثہ میں افراد افراد شدید زخمی ہوگیے اورایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک ٹیمپو چار سواریوں سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص کی حالت نازک تھی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد منیپال اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد میں زخمی ہوگیے۔ بتایا جارہا ہے کہ ٹیمپو کے اسٹیرنگ کا لاک ٹوٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
جائے حادثہ پر کثیر تعداد میں عوام جمع ہوگئی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے میں اپنا تعاون پیش کیا۔
مہلوک کی شناخت یوگیش نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں ساحل ، مزدلفہ ، مہیش اور شیکھر ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔