بھٹکل  : یوسف عثمان موٹیا بنے مسلسل 11ویں مرتبہ ریاستی سطح پر گولڈ میڈلسٹ

بھٹکل (فکروخبر نیوز) بھٹکل کے  یوسف عثمان موٹیا نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اصل چیمپئن وہی ہے جو چیلنجز کو اپنی طاقت بنا لے۔ پیدائشی طور پرگونگا ہونے کے باوجود یوسف نے مسلسل گیارہویں مرتبہ ریاستی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے اترکنڑا کا نام روشن کردیا ہے۔ وہ کئی قومی سطح کے مقابلوں میں بھی ضلع کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اس سال کے ریاستی مقابلوں میں اترکنڑا کی 53 ٹیموں کے ساتھ 550 سے زائد بہرے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ اتنے بڑے اور سخت مقابلوں میں بھی یوسف اپنی برق رفتار دوڑ اور شاندار کارکردگی کے ذریعے سب سے آگے رہے۔

یوسف 100 میٹر، 200 میٹر اور 4×100 میٹر ریلے میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ بہت کم کوچنگ سہولتوں کے باوجود ان کی لگن، محنت نے انہیں مسلسل کامیابی دلائی ہیں، جو نوجوانوں کے لیے ایک بڑی مثال ہیں۔

ان کی شاندار جیت پر بھٹکل کے عوام بے حد مسرور ہیں اور یوسف کو ہمت، حوصلے اور لگن کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ یوسف کی کامیابی یہ پیغام دیتی ہے کہ اگر عزم پختہ ہو تو کوئی رکاوٹ راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔

فکروخبریوسف عثمان موٹیا کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نئے چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت نے حلف برداری کے بعد سب سے پہلے وزیراعظم سے کی ملاقات

کرناٹک میں قیادت کی ممکنہ تبدیلی : مسلسل قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کیا کہا؟؟