بھٹکل: تینگن گنڈی کراس پر پیش آیا سڑک حادثہ: 17 سالہ پی یو کا طالب علم جاں بحق

بھٹکل (فکروخبر نیوز) بدھ کی رات مدینہ کالونی کے قریب تینگن گنڈی کراس پر پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں 17 سالہ طالب علم محمد محتشم بن انیس محتشم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے سوزوکی برگ مین اسکوٹر پر سوار ہو کر جا رہا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ لڑکو سڑک پر موجود بریگیڈ کا پتہ نہیں چل پایا جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ گر پڑا۔ اسی دوران پیچھے سے تیز رفتاری سے آ رہی ایک لاری نے اسے کچل دیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسے موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔متوفی محمد محتشم، علی پبلک پری یونیورسٹی کالج میں پی یو سی سال دوم کا طالب علم تھا۔ کم عمری میں اس کی اچانک موت کی خبر سن کر علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔ اہلِ خانہ اور دوست احباب غم سے نڈھال ہیں۔حادثے کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

بھٹکل سڑک حادثے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر : اہم شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کے موجودہ مسائل کا کوئی پائیدار حل نکالا جائے گا؟

اُڈپی : وائٹ بورڈ کار کرایہ پر لینے کے ایک غیر قانونی ریکٹ کا پردہ فاش  ، 18 کاریں ضبط