بھٹکل : شمس اسکول کا سالانہ ثقافتی اجلاس ، عثمان غنی ہلارے کو نجمِ اخوان گولڈ میڈل سے نوازا گیا

بھٹکل(فکروخبرنیوز) نیوز شمس اسکول اور شمس پری یونیورسٹی کالج کی جانب سے بدھ کے روز سید علی کیمپس، جامعہ آباد روڈ، بھٹکل میں سالانہ ثقافتی جلسہ کا نہایت شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا گیا اور رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں تعلیمی سال25-2024 کے دوران شاندار کارکردگی پر مقیم عثمان ہلارے کے صاحبزادے عثمان غنی ہلارے کو نجمِ اخوان گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ یاد رہے کہ یہ اعزاز ہر سال ادارے کے اُس طالب علم کو دیا جاتا ہے جو مجموعی طور پر بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

صبح 9 بجے شروع ہونے والی اس تقریب کا عنوان “Celebrating Talent and Triumph” رکھا گیا تھا، جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور شہر کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک کے امیرِ حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بیلگامی تھے، جبکہ ڈی پی ورلڈ دبئی کے اسسٹنٹ منیجر جناب رائد رحمت اور مولانا نعیم الدین صدیقی مہمانانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئے۔

پروگرام کی صدارت تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب اسماعیل محتشم نے کی۔ پرنسپل ایس۔ لیاقت علی اور چیئرمین نذیر احمد قاضی وغیرہ بھی اس موقع پر شریک رہے۔

کینسر کی دہلیز پر لرزتی زندگیاں