بھٹکل: رمضان کے پیشِ نظرآن لائن فقہ کلاس اور آن لائن درسِ تفسیر کے اوقات میں تبدیلی ، دونوں دروس اب دوپہر 1:30 بجے منعقد ہوں گے

بھٹکل (فکر و خبر نیوز): ماہِ رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر فکروخبر کی جانب سے خواتین کے لیے جاری آن لائن فقہ کلاس کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے یہ کلاس ہر سنیچر شام پانچ بجے منعقد ہوتی تھی، تاہم رمضان کے دوران اب یہ دوپہر 1:30 بجے منعقد ہوگی۔

یہ فیصلہ رمضان کی خصوصی مصروفیات اور خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس دینی سلسلے سے استفادہ کر سکیں۔

اسی طرح ابنائے جامعہ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی جانب سے ہر منگل کو منعقد ہونے والے آن لائن درسِ تفسیر کے اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں یہ درس بھی فقہ کلاس کے نئے وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے ہی منعقد ہوگا۔

تمام خواتین سے گزارش کی ہے کہ نئے اوقات کو نوٹ کر لیں اور رمضان کے بابرکت مہینے میں ان علمی و اصلاحی مجالس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔