بھٹکل(فکروخبرنیوز) شبینہ مکتب نور حلقہ کی گیارہ مساجد کے درمیان اذان ، مخصوص سورتیں پارہ عم ناظرہ ، نصف پارہ عم حفظ کا مسابقہ مسجد فاطمہ عبداللہ العطار مولانا عبدالباری اسٹریٹ میں کل بعد مغرب منعقد کیا گیا جس میں ہر گروپ میں ایک مسجد سے ایک نمائندے نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی مولانا نعمت اللہ ندوی نے کہا کہ ہمیں دنیا کی ہر چیز چاہیے اور اس کے لیے ہمارے پاس وقت ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس قرآن سمجھنے اور اس کی تلاوت کے لیے وقت نہیں ہے۔ کتنے لوگ ہیں جن کو بنیادی مسائل معلوم نہیں ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان شبینہ مکاتب میں یہی باتیں سکھائیں جاتی ہیں اور ان کی تربیت کی کوشش کی جاتی ہے۔ آج یہ بچے قرآن پاک کی بہترین لب ولہجہ میں تلاوت کرنا سیکھیں گے اور انہیں بنیادی مسائل سے واقفیت ہوگی کہ تو پھریہ بچے دنیا کے کسی کونے میں بھی جائیں تو ان کا ایمان محفوظ رہے گا۔
مولانا صابرندوی نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نیت ابھی سے یہ ہونی چاہیے کہ ہم بڑے ہوکر اللہ کے دین کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے واقعات کی روشنی میں طلبہ کو نماز اور دیگر اعمال کی پابندی پر بھی ابھارا۔ والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بچوں پر نظر رکھنے کے بجائے ان کو ساتھ رکھنا چاہیے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان کے لیے اپنا کچھ فارغ کریں تاکہ ان کی صحیح تربیت ہوسکے۔
اس کے ساتھ ساتھ مولانا انصار عزیز ندوی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مسابقہ کے نتائج درجِ ذیل ہیں :
مسابقہ ناظرہ عم پارہ مخصوص سورتیں
کامیاب اول : ریان خلیفہ (مسجد ایمان)
کامیاب دوم : محمد عیسی گواہی (مسجد عبد اللّٰہ انوھی)
کامیاب سوم : عبد اللّٰہ امین ( مسجد خدیجۃ الکبری)
مسابقہ اذان
کامیاب اول : عبد الرحمن ( مسجد خدیجۃ الکبری)
کامیاب دوم : تبیان ( مسجد سعد بن خالد)
کامیاب سوم :افہام ( فاطمہ عبد اللّٰہ العطار)
مسابقہ حفظ نصف عم پارہ
کامیاب اول : محمد شاہ بندری ( مسجد فاطمہ عبد اللّٰہ العطار)
کامیاب دوم : شہیر سوداگر ( مسجد فاطمہ عبد اللّٰہ العطار)
کامیاب سوم : ضہیب ( مسجد خدیجۃ الکبری)
کامیاب سوم : حنظلہ ( مسجد ایمان)
