بھٹکل کے نئے اے ایس پی سے تنظیم اور رابطہ کے ذمہ داران نے ملاقات کی

بھٹکل (فکر و خبر نیوز) بھٹکل کے نئے اے ایس پی رانو گپتا (آئی پی ایس) کی ملاقات کے لیے آج مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل اور رابطہ سوسائٹی بھٹکل کے مشترکہ وفد نے پولیس تھانے جا کر ان سے ملاقات کی۔
اس خیر سگالی ملاقات میں انہوں نے شہر کے پانچوں مرکزی اداروں اور متعدد میدان میں خدمات انجام دینے والے دیگر ر اداروں کا بھی تعارف کرایا اور بھٹکل کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر کام کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر اے ایس پی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے اداروں کو دیکھنے اور وہاں کے ذمہ داران سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وفد میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری جنرل سیکرٹری مولانا عزیز الرحمن ندوی اور رابطہ سوسائٹی کے صدر جناب فاروق مصباح ، جناب یاسر صاحب اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

شیئر کریں۔