بھٹکل (پریس ریلیز) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن (BMYF) کے تعاون سے شہریوں کی سہولت کے لیے 15 اگست 2026 سے میگا ووٹر آئی ڈی کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کیمپ بندر روڈ پر واقع تنظیم ہیلپ لائن سینٹر میں منعقد ہوگا، جہاں نئے ووٹرز کے اندراج، ووٹر فہرست میں نام شامل کرانے، موجودہ تفصیلات میں غلطیوں کی اصلاح اور دیگر انتخابی امور میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے ہیلپ لائن سینٹر صبح دس بجے سے دوہر دیڑھ بجے او شام ساڑھے چار بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلا رہتا ہے۔
تنظیم کی جانب سے خاص طور پر ان نوجوانوں اور شہریوں سے کیمپ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے جن کی عمر یکم اکتوبر 2026 تک 18 سال مکمل ہو رہی ہے۔ اہل ووٹر اپنے نام اور دیگر تفصیلات ووٹر فہرست میں ضرور چیک کرلیں اور کسی غلطی کی صورت میں اس کی اصلاح کروائیں۔ یہ کیمپ کرناٹک میں جاری ایس آئی آر کے پیش نظر بھی اہمیت رکھتا ہے۔
کیمپ میں آنے والے افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تاریخِ پیدائش پتہ کی دستاوایزات ، پاسپورٹ سائز تصویر، والدین کے 2026 کے ووٹر آئی ڈی کارڈ (EPIC)، والدین کی 2002 کی SIR ووٹر تفصیلات اور متعلقہ دستاویزات کی نقول ساتھ لائیں۔ اس کے علاوہ آدھار کارڈ سے منسلک موبائل نمبر بھی ساتھ رکھیں، کیونکہ رجسٹریشن یا تصدیق کے دوران اس کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
تنظیم اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے بھٹکل کے تمام اہل شہریوں، بالخصوص نئے اور پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ووٹر فہرست میں اپنے نام اور تمام ضروری تفصیلات درست اور مکمل ہونے کو یقینی بنائیں۔




