بھٹکل : کشتی پر سوار ہونے کے دوران پاؤں پھسلنے سے ایک ماہی گیر بحیرۂ عرب میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ منگل کی رات بھٹکل تعلقہ کے ماونکوروے بندرگاہ پر پیش آیا.
متوفی کی شناخت 40 سالہ شنکر ولد سنتما نائک، ساکن کائکنی موداکیری بستی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق شنکر نائک رات گئے اپنی کشتی پر سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جو بندرگاہ پر لنگر انداز تھی۔ اسی دوران ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں وہ سمندر میں گرگیا۔عینی شاہدین کے مطابق شنکر نائک کے پانی میں گرنے کے بعد وہ باہر نہ آ سکا اور ڈوبنے سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹل سیکیورٹی پولیس اور 112 ای آر ایس پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے۔پولیس نے اس حادثے کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے۔
