بھٹکل ڈونگر پلی کی اتحاد کمیٹی کے لیے عہدیداران کا عمل میں آیا انتخاب  ، مولوی محمد فیضان حاجی فقیہ ندوی صدر اور جناب عنایت اللہ گوائی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل (فکروخبرنیوز) نوجوان اتحاد کمیٹی ڈونگر پلی کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے بعد عہدیداران کا باقاعدہ انتخاب عمل میں آ گیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق نئی ٹیم درج ذیل ذمہ داریوں پر فائز ہوگی:

صدر: مولوی محمد فیضان حاجی فقیہ ندوی
نائب صدر: سید اظہر بافقیہ
جنرل سکریٹری: جناب عنایت اللہ گوائی
سکریٹری: مولوی محمد فواز منصوری ندوی
خازن: جناب محمد اقبال سدی باپ
محاسب: مولوی مسیب بافقیہ

ذمہ داران کے مطابق مذکورہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام مسجد خضر، مون اسٹار اسپورٹس سینٹر اور دیگر فلاحی و سماجی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مقامی سطح پر 20 اراکین انتظامیہ میں شامل ہیں، جبکہ ملک اور بیرونِ ملک مقیم افراد کو بھی انتظامی ڈھانچے کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ تنظیمی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

سرپرستان کے طور پر جناب یوسف بیلی اور جناب سید عمر بافقیہ شامل ہیں۔

نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ علاقے کے سماجی، تعلیمی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں گے، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔