چاند نظر آیا : بھٹکل میں نئے ہجری سال 1448 کا آغاز

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل میں ذی الحجہ کی 29 تاریخ کو آج محرم کا چاند نظر آیا۔ شہر کے قاضی  قاضی صاحبان نے محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رؤیت کی تصدیق کر دی ، جس کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس سال کو پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، امن و سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے، اور دنیا بھر میں امن و سکون عطا فرمائے۔
نیا چاند دیکھنے پر یہ دعا پڑھنا سنت ہےاَللّٰهُمَّ أَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِالْیُمْنِ وَ الْاِيْمَانِ وَ السَّلَامَةِ وَ الْاِسْلَامِ ،رَبِّيْ وَ رَبُّكَ اللہُ

شیئر کریں۔