بھٹکل : ہورلی سال محلے میں چیف آفیسر کا دورہ ، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

شہر کے رنگن کٹے کے نشیبی علاقے ہورسال کے مسائل کے حل کے لیے عوامی مطالبہ پرجالی پٹن پنچایت کے چیف آفیسر نے علاقہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر محلے والوں نے چیف آفیسر کی توجہ گلیوں کی خراب اسٹریٹ لائٹس کی طرف دلائی اور بتایا کہ مغرب سے عشاء تک اندھیرا رہنے کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چیف آفیسر نے متعلقہ محکمہ کو فوری سروے اور مرمت کی یقین دہانی کرائی۔ سڑک کنارے جھاڑیوں کی بڑھوتری اور راستوں کی تنگی کا مسئلہ بھی پیش کیا گیا، جس پر انہوں نے صفائی اور کٹائی کی ہدایت دینے کا وعدہ کیا۔ جمعہ مسجد کے اطراف جمعہ کے دن پارکنگ کے بے ترتیبی کے مسئلے پر ذمہ داران نے مناسب لائن مارکنگ اور حفاظتی ستون نصب کرنے کی تجویز رکھی، جسے چیف آفیسر نے مثبت قرار دیتے ہوئے اس پر ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کی۔ اسی دوران پانی نکاسی کا مسئلہ، راستوں کی مرمت، کچرے کے ڈبے نصب کرنے اور صفائی عملہ کی توجہ جیسے مسائل بھی پیش کیے گئے، جنہیں چیف آفیسر نے سنجیدگی سے نوٹ کیا اور فوری اقدامات کرنے کی بات کہی۔

اس موقع پرامام وخطیب سید احمد سعید جمعہ مسجد مولانا جعفر ندوی ، جناب سعد اللہ برماور، محلے کے فعال نوجوان جناب صہیب قاضیا جناب شوکت ، حافظ عمرسلیم ندوی، ڈاکٹر یحییٰ عسکری ، پنچایت کی صدر محترمہ افشا  ، محلے کی بزرگ شخصیت جناب جیلانی کولا ، جناب رضوان کڑمین صاحب اور دیگر متعدد معززین بھی موجود تھے۔

بھٹکل: علی پبلک پی یو کالج نے نیشنل روبوٹکس لیگ 2025 میں کمیونٹی چیمپئنز ایوارڈ اپنے نام کیا