بھٹکل (فکروخبر نیوز) بھٹکل سے تعلق رکھنے والے چار سالہ اویس ابنِ منصف شریف نے کم عمری میں ناظرۂ قرآن کریم مکمل کرکے ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔ قاضیا محلہ کے رہائشی اویس نے اپنی عمر کے اعتبار سے غیر معمولی دلچسپی، محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قرآنِ کریم کی ناظرہ تعلیم مکمل کی، جس پر اہلِ خانہ اور مقامی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اویس نے یہ مرحلہ اپنے والدین کی خصوصی توجہ اور سن شائن اسپورٹس سینٹر کے زیرِ انتظام جاری شبینہ مکتب کی معلمہ فاطمہ کرن کی نگرانی میں طے کیا۔
اس موقع پر سن شائن اسپورٹس سینٹر کے تعلیمی سکریٹری اور دیگر ذمہ داران نے اویس، ان کے والدین اور معلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ اویس مستقبل میں حفظِ قرآن کی سعادت بھی حاصل کریں گے اور قرآنِ کریم کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے والے بنیں گے۔




