بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور کیرالہ میں جمعہ کو عید الفطر کا اعلان

بھٹکل (فکروخبر نیوز): بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور پڑوسی ریاست کیرالہ میں عید الفطر بروز جمعہ 20 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ابتدا میں بھٹکل کے قاضی صاحبان نے چاند نظر کی رویت ثابت نہ ہونے پر 21 مارچ بروز سنیچر کو عید الفطر کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد مختلف مقامات سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کے بعد رویتِ ہلال کی تصدیق ہو گئی، جس کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے جمعہ کو عید الفطر منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

اس اعلان کے بعد شہر اور اطراف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے عید کی تیاریوں کو آخری مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔ بازاروں میں بھی خریداری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور کیرالہ کے علاوہ دیگر شہروں اور علاقوں میں 21 مارچ بروز سنیچر کو عید الفطر منائی جائے گی۔