بھٹکل: سڑک حادثے کے بعد انتظامیہ متحرک، سٹی لائٹ کراس پر رفتار میں کمی

بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل اہم شاہراہ سٹی لائٹ کراس کے قریب گزشتہ دنوں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی جان چلی جانے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ یہاں پیش آنے والا یہ پہلا سڑک حادثہ نہیں ہے بلکہ اس موڑ پر اس سے قبل بھی سڑک حادثات پیش آچکے ہیں لیکن انتظامیہ کے حرکت میں آنے سے یہاں سواریوں کی رفتار اب پہلے کے مقابلہ میں دھیمی ہوگئی ہے۔

اس موڑ سے پہلے ڈوائیڈر ختم ہوجاتا ہے اور جہاں یہ موڑ ختم ہوتا ہے وہاں سے ڈوائیڈر شروع ہوجاتا ہے ۔ اکثر یہ بات دیکھی جاتی ہے کہ موڑ پر سواریاں اپنے لائن چھوڑ کر مخالف لائن پر آجاتی ہے اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ جہاں ڈوائیڈر ہونا چاہیے تھا وہاں ڈوائیڈر نہ ہونے سے اکثر سواریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اسی موڑ پر نوائط کالونی اور موسیٰ نگر جانے والا کراس بھی ہے جہاں سے بھی سواریاں ہائے وے پر داخل ہوتی ہے۔ گزشتہ روز پیش آئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی کراس سے ہائے وے پر داخل ہونے والی سواری کس طرح مخالف سمت سے آرہی سواری سے ٹکراگئی اور شدید زخمی شخص علاج کے دوران چل بسا۔

حادثہ کے بعد انتظامیہ نے موڑ کے کنارے موجود چھاڑیاں بھی صاف کردی ہیں اور جگہ جگہ بریگیڈ نصب کرکے رفتار دھیمی کرنے کی کوشش بھی کی ہے جس کے بعد مانا جارہا ہے کہ یہاں سواریوں اپنی رفتارقابو میں رکھیں گی۔

حادثہ پر فکروخبر کی رپورٹ

https://links.fikrokhabar.com/ec424291