بھٹکل(فکروخبرنیوز) انجمن حامیِ مسلمین کے زیر انتظام انجمن کالج فار ویمن، بھٹکل نے تعلیمی میدان میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ تعلیمی سال 2024-25 کےکرناٹکا اسٹیٹ ویمنس یونیورسٹی وجئے پور کے نتائج میں کالج کی پانچ طالبات نے مختلف کورسیز میں یونیورسٹی رینک حاصل کر کے ادارے، والدین اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔
کالج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق
اُمِّ ہانی بنت عبدالعزیز پِلّور (BCA) نے 4086/4500 (90.8%) مارکس حاصل کر کے پہلا رینک حاصل کیا۔
سُرَیّا بنت محمد غوث سیف اللہ (BCA) نے بھی 4086/4500 (90.8%) مارکس کے ساتھ پہلا رینک حاصل کیا۔
مریم ہنا بنت محمد اشفاق کپا (BBA) نے 3720/4150 (89.64%) مارکس کے ساتھ دوسرا رینک حاصل کیا۔
فاطمہ سلمیٰ بنت عبدالسلام دامودی (B.Com) نے 3931/4150 (94.72%) مارکس کے ساتھ تیسرا رینک حاصل کیا۔
سنین بنت محمد شعیب برماور (B.Sc) نے 3916/4150 (94.36%) مارکس حاصل کر کے چوتھا رینک اپنے نام کیا۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل محترمہ رئیسہ شیخ نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طالبات کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں بھی کالج کی طالبات اسی طرح نمایاں کامیابیاں حاصل کرتی رہیں گی۔
طالبات کی ان کامیابی پر انجمن کے صدر جناب یونس قاضیا ، جنرل سکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری اور دیگر ذمہ داران نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
