بھٹکل اہم شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

بھٹکل(فکروخبرنیوز) بھٹکل اہم شاہراہ بائی پاس کے قریب آج صبح پیش آئے سنگین سڑک حادثہ میں پچاس سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔ جس کی شناحت پرورگہ کے سندر اچاری (50) کے طور پر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص پرورگہ سے بھٹکل جانے کے دوران ایک بس پیچھے سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں بائک اسکوٹر سوار گرپڑے اور بس کا پہیہ ان پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر دیواکر اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر ضروری کارروائی انجام دی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ان کے پسماندگان میں اہلیہ ، ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں اور یہ دونوں بنگلورو میں ملازمت کرتے ہیں۔

شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی تعلیمات

کنیرا مسلم خلیج کونسل کے نئے عہدیداران ، محمد غوث خلیفہ صدر اور ابومحمد مختصر سکریٹری جنرل منتخب