بھٹکل: اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے 1981-82 بیچ کے طلبہ کا ری یونین پروگرام 15 فروری کو جالی کے کوکوس ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔ اس یادگار تقریب میں بیچ کے تقریباً 30 طلبہ کے علاوہ دیگر پانچ سابق طلبہ اور اُس دور کے چار اساتذہ بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
پروگرام کا آغاز قاضی عبدالباسط صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ سلمان جوباپو صاحب نے مہمانوں اور سابق اساتذہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلاب کے پھول پیش کیے۔
بزرگ استاد آر۔ این۔ گڑیگار صاحب نے اپنے تدریسی ایام کو یاد کرتے ہوئے ساتھی اساتذہ اور طلبہ کی خدمات کو سراہا۔ پی۔ ٹی۔ استاد یم نظام صاحب نے بھی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور اُس وقت کے شاگردوں اور کھلاڑیوں سے وابستہ دلچسپ واقعات بیان کیے۔
سابق لائبریرین قاضی نعیم صاحب نے انجمن اسکول سے اپنے خاندانی اور جذباتی تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گلف اور دیگر ممالک میں ملازمت کے مواقع کے باوجود وہ 36 برس تک اسکول سے وابستہ رہے اور خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے۔
ایس۔ ایم۔ ارشد صاحب نے بھی اپنے تعلیمی دور کی یادیں اور تجربات حاضرین کے ساتھ شیئر کیے۔ صدرِ جلسہ و صحافی افتاب کولا صاحب نے اپنے اسکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے دلچسپ سوالات کے ذریعے محفل کو مزید پرلطف بنایا جب کہ درست جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
تمام مہمان اساتذہ کو عبدالباسط ایکری کی جانب سے مومنٹوز پیش کیے گئے۔ اختتامی کلمات میں کنوینر عبدالباسط ایکری صاحب نے اساتذہ اور سابق طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور ماضی کی خوشگوار یادوں، اساتذہ کے اندازِ تدریس اور تکیہ کلام کا تذکرہ کر کے محفل کو جذباتی رنگ دیا۔
شرکاء نے پروگرام سے بھرپور لطف اٹھایا۔ آخر میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور ایس۔ ایم۔ ارشد اور عبدالباسط ایکری کی جانب سے تمام حاضرین کو گفٹ بیگز پیش کیے گئے۔ تقریب شام چار بجے اختتام پذیر ہوئی۔
