(فکروخبر/ذرائع)جب ہم جغرافیہ دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا تھا کہ ہماری دنیا صرف سات ہی براعظموں میں بٹی ہوئی ہے لیکن حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔
حال ہی میں ایک غیر معمولی زمینی ٹکڑا دریافت ہوا ہے، ایک نامعلوم براعظم جو شمالی بحر اوقیانوس کے برفیلے پانیوں کے نیچے موجود ہے۔
نیا براعظم ایک بڑے آبی ذخائر میں واقع ہے جسے ڈیوس سٹریٹ کہا جاتا ہے، یہ علاقہ کینیڈا کے بافن جزیرے اور گرین لینڈ کو الگ کرتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق یہ خطہ لاکھوں سال پہلے اس وقت بنا جب ٹیکٹونک پلیٹوں میں تبدیلی نے زمین کی کرسٹ کو نئی شکل دی۔ ان حرکت پذیر پلیٹوں کی وجہ سے سمندر کی تہہ براعظم کی ایک موٹی پرت رکھتی ہے جسے حال ہی میں سائنسدانوں نے پروٹو مائیکرو براعظم کے طور پر درجہ بند کیا ہے۔
یہ دریافت برطانیہ اور سویڈش سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں ظاہر کیے گئے۔
یہ 33 اور 61 ملین سال کے درمیان پلیٹ ٹیکٹونک حرکتوں کی تعمیر نو کے ذریعے وجود میں آیا۔