منگلورو(فکروخبرنیوز) جنوبی ہند کے اہم ریلوے روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو اگلے چند مہینوں میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے بنگلورو-منگلورو اور بنگلورو-کاروار کے درمیان چلنے والی چھ اہم ٹرینوں کو پانچ ماہ کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ سکلیش پور سے سبریمنیا روڈ سیکشن کے درمیان حفاظتی اقدامات اور برقی کاری کے منصوبے کی تکمیل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جو یکم جون سے یکم نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
منسوخ شدہ ٹرینوں کی تفصیلات:
یشونت پور-منگلورو جنکشن ویکلی ایکسپریس (16539): ہفتہ وار ٹرین (ہفتہ کے دن چلتی ہے) 31 مئی سے یکم نومبر
یشونت پور-کاروار سہ ہفتہ وار ایکسپریس (16575):، منگل، جمعرات، اتوار ، یکم جون سے 30 اکتوبر
منگلورو-یشونت پور سہ ہفتہ وار ایکسپریس (16576): پیر، بدھ، جمعہ ، 2 اکتوبر سے 3 اکتوبر
یشونت پور-کاروار سہ ہفتہ وار ایکسپریس (16515): ، پیر، بدھ، جمعہ ، یکم جون سے یکم نومبر
کاروار-یشونت پور سہ ہفتہ وار ایکسپریس (16516): ، منگل، جمعرات، ہفتہ ، 3 جون سے یکم نومبر
دیگر متاثرہ خدمات: ، گومٹیشورا ایکسپریس ، کاروار ایکسپریس ، منگلورو سنٹرل ویکلی اسپیشل ایکسپریس
ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بنگلورو اور ساحلی علاقوں کے درمیان چلنے والی 12 میں سے 6 ٹرینوں کی مکمل منسوخی سے آمد و رفت پر نمایاں اثر پڑے گا۔ اس لیے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی پیشگی کریں اور متبادل ذرائع جیسے بسوں یا ہوائی جہاز کے سفر پر غور کریں۔