بنگلورو: لائن سفاری میں چیتے نے بس پر چڑھنے کی کوشش کی ، سیاحوں میں خوف وہراس پھیل گیا

بنگلورو : شہر کے بنرگٹا نیشنل پارک کے قریب لائن سفاری میں سفر کے دوران ایک چیتے نے بس پر چڑھنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیتا بس کے قریب پہنچ کر پہلے غور سے مسافروں کو دیکھتا ہے پھر آخری کھڑکی پر چڑھ کر اپنا چہرہ اس کے اندر داخل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس بیچ یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بس پر سوار مسافر چیتے کے خوف کی وجہ سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

چیتے کی اس اقدام سے کچھ وقت کے لیے سیاحوں کے درمیان خوف و ہراس پایا گیا لیکن اس منظر سے انہوں نے بھرپور لطف بھی اٹھایا۔

افسران کے مطابق اتوار کو پیش آئے اس واقعہ میں کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اس کی پوری ویڈیو کسی مسافر نے اپنے کیمرے میں قید کرلی جو بعد میں سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

«
»

ضلع اتراکنڑا میں ریت کے مسائل کے لیے بی جے پی ذمہ دار ، ہوناور بلاک کانگریس کے صدر کی بھٹکل میں پریس کانفرنس

ریاست میں قیادت کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : وزیر ستیش جارکی ہولی