بدریہ جمعہ مسجد کی نئی انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب

بھٹکل : بدریہ جمعہ مسجد جماعت المسلمین بھٹکل کی زیر تولیت مساجد میں سے ایک ہے-

کل رات بعد نماز عشاء جماعت کی تولیت کمیٹی کی نگرانی میں 13 انتظامیہ ممبران کا الیکشن کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں محلہ کے نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دراصل 13 ممبران کا نام پیش کرنا تھا لیکن 21 افراد کا نام پیش ہوا جس کی وجہ سے الیکشن کا اعلان کیا گیا اور اسی مجلس میں پرامن طریقہ سے الیکشن کا کام انجام دیا گیا۔ گزشتہ میعاد کی سبکدوش انتظامیہ سے پانچ ممبران کو منتخب کیا گیا تھا۔ بدریہ محلہ میں چونکہ جمعہ قائم ہے اس لیے محلہ ہی سے 13 ممبران اور قرب و جوار سے پانچ افراد پھر جماعت کی طرف سے پانچ افراد صدر اختیارات سے 3 افراد کو شامل کیا جاتا ہے جملہ ممبران کی تعداد 26 ہوتی ہے یہاں کا نظام الحمدللہ گزشتہ کئی سالوں سے جماعت کی سرپرستی و نگرانی میں محلہ کے لوگوں کے مکمل تعاون کے ساتھ بحسن خوبی چل رہا ہے۔

 اس موقع پر جماعت المسلمین بھٹکل کی زیر تولیت کمیٹی کے جملہ ممبران مولانا محمد حسین جو کاکو ندوی صاحب (جنرل سیکریٹری) و مولانا شعیب اکیری ندوی صاحب و جناب سید ہاشم ایس جے صاحب، جناب نذیر قاسمجی صاحب، جناب عروہ رکن الدین صاحب، سید اظہر برماور ندوی شریک رہے۔ الیکشن کی کاروائی جماعت کے آفیس سکریٹری مولانا عبداللہ کریکال ندوی نے انجام دی۔

«
»

کاروار ایم ایل اے ستیش سیل پر بھاری جرمانہ کے ساتھ سات سال قید کی سزا

چرخی دادری ماب لنچنگ معاملے میں بڑا انکشاف، تحقیقاتی رپورٹ میں گائے کا گوشت نہیں ملا