بے قابو رکشتہ نالے میں جاگرا ، ڈرائیور کی موقع پر موت ، تین بچے زخمی

بنٹوال : بے قابو آٹو رکشہ نالے میں گرنے کی وجہ سے ڈرائیور کی موقع پر موت واقع ہونے اور تین بچوں کے زخمی ہونے کا حادثہ امونجے میں کل رات پیش آیا ہے۔

یہ حادثہ بنٹوال تعلقہ کے امونجے گاؤں کے گنیمار میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت مہابالا پجاری 37 مقیم امونجے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب مہابالا اپنے رشتہ داروں تشار، بھاویتھ اور پردیپ کے ساتھ موڈبیدری کے مجر میں ایک میلے میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہی تھے۔ مبینہ طور پر یہ حادثہ ان کے گھر سے صرف 500 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

رکشہ بے قابو ہو کر الٹ کر نالے میں جا گرا۔ ڈرائیور گاڑی کے نیچے پھنس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ تین بچے مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

پانے منگلور ٹریفک پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

«
»

رکن پارلیمنٹ افضال انصار کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد رد عمل آیا سامنے

کوویڈ 19 بے ضابطگیوں کی تحقیقات اب سی آئی ڈی کے سپرد ، کئی لیڈران اور افسران کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں