علی پبلک اسکول بھٹکل کے کئی طلبہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ، سائس ماڈل مقابلے میں طالبات کی عمدہ کارکردگی

بھٹکل : (فکروخبرنیوز) شہر کے معروف تعلیمی ادارہ علی پبلک اسکول بھٹکل کے کئی طلباء حال ہی منعقدہ اسکولی طلباکے مابین ہونے والے ضلعی سطح کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

عبدالتواب(پی یوسی سال اول ) کے طالب علم نے سرسی کےماریکما گراونڈ میں کھیلے گئے ہائی جمپ کے مقابلے میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی سطح کے مقابلوں کے لیے منتخب ہوکر کالج کا نام روشن کیا ہے

اسی طرح چھٹی جماعت کے تین طلبا،محمد سعد،لیاقت علی ، اورمازن جبکہ ساتویں کے طالب علم سمران نےکمٹہ میں منعقدہ ضلعی سطح کے ٹیبل ٹینس مقابلے میں پہلا پوزیشن حاصل کر کے ریاستی سطح کے لیے اپنی جگہ یقینی بنائی۔

دوسری جانب بھٹکل کے اننت آشرم اسکول میں منعقدہ کراٹے مقابلوں میں علی پبلک اسکول بھٹکل کے چار طلباء نے حصہ لیاتھا اورسبھی طلباء ضلعی سطح پر اپنی شرکت یقینی بنانے میں کامیاب رہے۔

سائس ماڈل مقابلے میں طالبات کی عمدہ کارکردگی

سائنس ماڈل مقابلے میں علی پبلک گرلز ہائی اسکول کی طالبات نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے حفصہ شیخ اور اریبہ قمری نے اول مقام حاصل کیا، جب کہ جزیلا شیخ نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
وہیں پرائمری اسکول کے کئی طلبا نے محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ ثقافتی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے نعتیہ ، قرآت ، مضمون نگاری سمیت مخلتف مسابقوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، علی پبلک اسکول بھٹکل کے جملہ اساتذہ اور بانی مولانا الیاس جاکٹی ندوی نے طلبا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اگلے مراحل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

«
»

اب بی جے پی نے ووٹ جہاد کا شوشہ چھوڑا ، سنجے راوت نے کہا ، دماغ کا۔۔۔۔۔۔

مسلمانوں کے خلاف نفرتی مہم زوروں پر