بھٹکل : علی پبلک اسکول اور پی یو کالج کا سالانہ ثقافتی پروگرام اسکول کے احاطہ میں کل بعدِ عشاء منعقد کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنا دلچسپ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔
پروگرام کئی نوعیتوں پر مشتمل تھا۔ بچوں نے جہاں ایکشن نظموں کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا وہیں طلبہ نے دلچسپ مکالمے پیش کرکے حالاتِ حاضرہ کے متعلق حاضرین کی آنکھیں کھول دیں اور اپنی ذمہ داریوں کے تئیں غوروفکر پر مجبور کیا۔ طلبہ نے پیریڈ کے مختلف پروگرام پیش کرکے دادِ تحسین حاصل کی۔
پروگرام میں سالِ گذشتہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات میں اسکول میں ٹاپ کرنے والے عبداللہ سامع بن عبدالجلیل سعدا کو( 92.64 فیصد ) ’’ درّ علی ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح اکیڈمک ایسیلینس ایوارڈ محمد فہمان بن فضل الرحمن دامدا کے رہا۔ جنہوں نے ایس ایس ایل سی میں 92.32 فیصد نمبرات حاصل کیے۔ اس موقع پر اسٹیج پراسکول کے روحِ رواں مولانا محمد الیاس ندوی ، مولانا عبدالرب ندوی ، مولانا طلحہ ندوی ، مولانا مقبول احمد ندوی ، جناب سید محی الدین مارکیٹ اور دیگرمہمان موجود تھے۔
مکمل پروگرام دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔