انجمن پی یو کالج کا سالانہ جلسہ ، طلبہ کے درمیان انعامات تقسیم ، محمد ارحان کی تہنیت

بھٹکل : انجمن پی یو کالج، بھٹکل میں سالانہ جلسہ (Annual Day) بروز اتوار منعقد کیا گیا۔ جس میں طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کے اظہار کی سال بھر کی کارکردگی پیش کی گئی اورممتاز طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔

تقریب میں یومِ جمہوریہ کے موقع پردہلی میں منعقدہ ریلی میں شرکت کرن والے محمد ارحان کا اعزاز کیا گیا اور انہیں دس ہزار روپیے اورانجمن میں بی کام کے تین سالہ کورس کے لیے اسکولرشپ بھی دی گئی۔ اسی طرح انجمن کے فارغ چرن نائک کی بھی تہنیت کی گئی جنہوں نے سال 2019 سے 2022 کے درمیان این سی سی کے توسط سے سی آر پی ایف کے لیے منتخب ہوگیے اورحال میں وہ آسام میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز علی شاذ آرمارکی تلاوت سے ہوا اور ابوذر گوائی نبی کریم ﷺ کی مدح میں نعتیہ اشعار پیش کیے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبد الرب خطیبی ندوی  نے اپنے خطاب میں اللہ کی اطاعت، تقویٰ، اور مخلوق کے ساتھ حسنِ سلوک کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو تعلیمی میدان میں اپنے جوہر دکھانے اور محنت اور لگن کے ساتھ علم سیکھنے کی نصیحت کی۔

جلسے کے ایک اور معزز مہمان نوید دامودی صاحب، بانی و فاؤنڈر ایکسپریس سوق ڈاٹ کام بھی موجود تھے۔ انہوں نے طلبہ کو جدید دور میں کاروباری مہارت (Entrepreneurship) کی اہمیت کو سمجھنے اور خود کا کاروبار کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محنت، دیانت داری، اور تخلیقی سوچ کے ذریعے ہر نوجوان اپنے روشن مستقبل کی تعمیر کر سکتا ہے۔

پروگرام میں شہر کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ انجمن حامئی مسلمین کے جنرل سیکریٹری جناب اسحاق شاہ بندری صاحب، نائب صدر اول جناب صادق پلور صاحب، اور نائب صدر دوم ڈاکٹر زبیر کولا صاحب نے بھی اس جلسے کو رونق بخشی۔ ان معزز شخصیات نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی تلقین کی اور انجمن کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

«
»

استقبال رمضان اور شبینہ مکتب مسجد سیدنا یوسف کا ثقافتی پروگرام ، مہمان خصوصی جناب مولانا اقبال نائیطے ندوی کا فکر انگیز خطاب

منی پور: این بیرین سنگھ کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ