بھٹکل : (فکروخبرنیوز) انجمن کالج فار ویمن بھٹکل کی طالبات نے یونیورسٹی کے امتحانات میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سال 24-2023 میں تین طالبات نے مختلف رینکس حاصل کیے ہیں جبکہ ایک طالبہ نے بی اے سائیکالوجی) میں یونیورسٹی ٹاپ کیا ہے۔
واضح رہے کہ انجمن کالج فار ویمن کرناٹکا اسٹیٹ اکّا مہا دیوی ویمن یونیورسٹی وجئے پورا سے ملحق ہے جس کے تحت کرناٹک میں 158 کالج ملحق ہیں۔
دانیہ بنت مصدق علی اکبرا بی ایس اسی 94.05 فیصد چوتھا رینک
ہانیہ کوثر بنت محمد عمر شیخ بی اے 91.41 پانچواں رینک
رابعہ ملیحہ بنت محمد مقیم عثمان ہلارے بی اے 91.22 ساتواں رینک
رابعہ ملیحہ بنت محمد مقیم عثمان ہلارے نے بی اے کے سائیکالوجی مضمون میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 93.25 فیصد نمبرات کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
انجمن کے ذمہ داران اور پرنسپال ومعلمات نے مذکورہ طالبات کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہے۔