بھٹکل : انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل میں آج پرنسپل سکریٹری جناب محسن (آئی اے ایس) کی آمد ہوئی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں اچھے فیصد سے کامیاب کسی کا مستقبل طئے نہیں کرتے ہیں۔ اپنے تجربات کی روشنی میں انہوں نے کہا کہ وہ خود جب ایس ایس ایل سی میں زیر تعلیم تھے تو اس وقت دیکھے گیے میرے خوابوں نے میرے مستقبل کو بنایاہے۔ انہوں نے طلبہ کو فکر کو وسعت دیتے ہوئے محنت کرنے پر ابھارا۔
ان کی آمد سے انجمن بوائز ہائی اسکول کے اسٹاف نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ اس سیشن کے ذریعہ طلبہ اپنے مستقبل کے امنگوں کو روبہ عمل لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور یہ لمحات ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہوں گے۔
اس موقع پر ہائی سکول بورڈ سیکرٹری جناب سعد اللہ رکن الدین، انجمن کے ایگزیکٹو ممبرجناب مبشر ہلارے صاحب اور ہیڈ ماسٹر عبداللہ عمر رکن الدین سر کی موجودگی نے رونق بخشی۔