بھٹکل: انجمن ملٹی پرپز اسپورٹس ایرینا کا شاندار افتتاح

بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج، بھٹکل میں جدید سہولیات سے آراستہ انجمن ملٹی پرپز اسپورٹس ایرینا کا شاندار افتتاح 13 دسمبر 2025 کو انجمن ڈیز کی تقریبات کے موقع پر عمل میں آیا۔ نئی بچھائی گئی گھاس اور جدید اسپورٹس سہولیات سے مزین اس ایرینا سب کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی اسپیکر کرناٹک قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر یو ٹی قادر ، ریاستی وزیر برائے ماہی پروری، بندرگاہیں و اندرونی آبی نقل و حمل اور ضلع انچارج وزیر اُتر کنڑا منکال ایس ویدیا، ڈاکٹر اے ایم خان وائس چانسلر کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر انجمن حامیٔ مسلمین بھٹکل یونس قاضیا ، جنرل سکریٹری محمد اسحاق شبندری ، پرنسپل انجمن آرٹس، سائنس اینڈ کامرس کالج محمد یوسف کولا سمیت انجمن کے متعدد ذمہ داران اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

مہمانانِ کرام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسپورٹس ایرینا نہ صرف طلبہ کی جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہمہ جہتی ترقی کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ انجمن حامیٔ مسلمین کی اس دیرینہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے جس میں تعلیم کے ساتھ جسمانی تربیت کو بھی بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

اس موقع پر ابراہیم قاضیا کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا جنہوں نے اس اسپورٹس ایرینا کو انجمن کے طلبہ اور عملے کے لیے وقف کرکے ایک قابلِ تقلید مثال قائم کی۔ پروگرام کے اختتام پر ان کی درازیٔ عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

استادِ محترم ماسٹر سیفُ اللہ صاحب کی یاد میں

مشہور صوفی بزرگ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ دارِ فانی سے رخصت، نمازِ جنازہ اور تدفین کب اور کہاں؟