انجمن بوائز ہائی اسکول بھٹکل کے طلبہ نے ‘انجمن ایکسپلورا’ میں زبردست کامیابی حاصل کی!

بھٹکل (فکروخبرنیوز ) 28 نومبر 2024 کو انجمن پی یو سی کیمپس میں "انجمن ایکسپلورا” کے تحت ہائی اسکول کے لڑکوں کے لیے مختلف تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں انجمن بوائز ہائی اسکول، نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے مختلف مقابلوں میں اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

مقابلوں میں طلبہ کی کارکردگی :
ٹریژر ہنٹTreasure Hunt: پہلا مقام

محمد کاشف
عقیل احمد
کوئز بیQuiz Bee: پہلا مقام

احمد یاسین
احمد مزین
محمد
یوسف

نبید
انوویٹ (سائنس ماڈلز): تیسرا مقام

محمد اشھد

محمد رائف

ان شاندار نتائج نے نہ صرف اسکول کا وقار بلند کیا بلکہ طلبہ کی علمی، تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا۔ یہ کامیابیاں اساتذہ کی رہنمائی، طلبہ کی محنت، اور انجمن کے معیاری تعلیمی نظام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ جیت طلبہ کے لیے نہ صرف ایک سنگ میل ہے بلکہ آنے والے دنوں میں مزید کامیابیوں کے لیے ایک تحریک بھی۔ دعا ہے  اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے ان طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کہ یہ طلبہ علم کے میدان میں مزید ترقی کرتے رہیں اور قوم کا نام روشن کریں۔