بنگلورو : کے امیرِ شریعت اور معروف دینی و تعلیمی ادارے دارالعلوم سبیل الرشاد کے مہتمم حضرت مولانا صغیر احمد خان رشادیؒ کی نمازِ جنازہ آج دارالعلوم سبیل الرشاد میں ادا کی گئی۔ ان کی نمازِ جنازہ کے لیے بنگلورو اور آس پاس کے شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ دارالعوم سبیل الرشاد پہنچے اور ان کا آخری دیدار کیا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا سمیت کانگریس کے کئی سینئر سیاسی قائدین بھی دار العلوم سبیل الرشاد پہنچے اور انہوں نے مرحوم کا آخری دیدار کرکے ان کے اہلِ خانہ اور متعلقین سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سخت سیکوریٹی کا بندوبست کیا گیا تھا اور لوگوں کو آخری دیدار کے لیے قطارمیں تھے جنہیں پولیس اہلکار پوری ترتیب کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے۔ ان کے علاوہ بڑی تعداد میں رضاکار بھی موجود تھے جنہوں نے بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے انتھک محنت کی۔
